مواد پر جائیں
مسجد اٹلس أطلس المساجد

تصویر: David Stanley · CC BY 2.0 · Wikimedia Commons ↗

تاریخی

جامع مرجان

دیگر نام: Mosque of Morgan

عراق کے دار الحکومت بغداد کے مشہور علاقے الشورجہ پر واقع ایک قدیم مسجد

راستہ
🧭 اس مسجد میں کیا سہولتیں ہیں؟

اگر آپ گئے ہیں تو نشان لگائیں؛ تصدیق شدہ معلومات سب کو دکھائی جاتی ہیں اور فلٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔

نشان لگانے کے لیے سائن ان کریں

ویکیپیڈیا سے

جامع مرجان مسجد مرجان عراق کے دار الحکومت بغداد کے مشہور علاقے الشورجہ، شارع الرشید پر واقع ایک قدیم و باوقار مسجد ہے۔ اس مسجد کو 758ھ/1356ء میں امین الدین مرجان نے تعمیر کروایا، جنھوں نے یہاں ایک مدرسہ بھی قائم کیا جس میں چاروں فقہی مذاہب کی تعلیم دی جاتی تھی۔

مدرسے کے لیے انھوں نے مختلف املاک وقف کیں اور طلبہ کے لیے ایک اسپتال بھی بنایا جو بعد میں "قہوہ الشط" بن گیا۔ امین الدین مرجان 774ھ میں وفات پاگئے اور وہیں دفن ہوئے۔ ان کے مزار پر خوبصورت گنبد بنایا گیا جو بعد میں شارع الرشید کی توسیع میں گرایا گیا۔ بعد میں وزیر سلیمان پاشا نے اس مدرسے کو مسجد جامع میں تبدیل کیا۔ آخری بار 1392ھ/1973ء میں مسجد کی تزئین و آرائش ہوئی۔ مسجد کا رقبہ 1500 مربع میٹر ہے اور یہ 1200 نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔ یہاں کئی مشہور علما نے تدریس کی جن میں آلوسی خاندان کے علما خصوصاً ابو الثناء، نعمان اور شکری آلوسی شامل ہیں۔ 1947ء میں شیخ نجم الدین الواعظ اس کے امام و خطیب مقرر ہوئے۔ مسجد کے دروازے پر 1200ھ/1786ء میں خطاط درویش نعمان الذکائی کے خوشخط اشعار خطِ ثلث میں تحریر ہیں۔

ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «جامع مرجان»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0

حوالہ جات
آخری تازہ کاری: 30 اکتوبر 2026 13 مشاہدات

فہرست میں شامل کریں

تصاویر شامل کریں

تصاویر مدیر کی منظوری کے بعد شامل ہوں گی۔

درستی تجویز کریں

جامع مرجان