جامع مسجد ایوان بیگم پیٹ
مسجد يقع في حيدرآباد، الهند
🧭 اس مسجد میں کیا سہولتیں ہیں؟
اگر آپ گئے ہیں تو نشان لگائیں؛ تصدیق شدہ معلومات سب کو دکھائی جاتی ہیں اور فلٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔
جائزہ
یہ مواد ابھی آپ کی زبان میں دستیاب نہیں۔
یہ متن مستند معلومات سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے مرتب کیا گیا ہے اور ابھی کسی مدیر نے اس کا جائزہ نہیں لیا۔ غلطی نظر آئے تو براہ کرم اطلاع دیں۔
يقع المسجد الأندلسي داخل قصر البايغاه في حي بيغم بيت بمدينة حيدر آباد، في ولاية تيلانغانا الهندية. ويُعرف أيضًا باسم مسجد إقبال الدولة وجامع مسجد إيوان بيغم بيت. وبسبب طرازه المعماري المستلهم من الفن المغربي الأندلسي يُسمّى كذلك «مسجد المور»، ويُقال إنه فريد من نوعه في الهند. ويرد عنوانه المسجّل على طريق ساردار باتيل في منطقة براكاش ناغار.
ویکیپیڈیا سے
ہسپانوی مسجد، جامع مسجد ایوان بیگم پیٹ، مسجد اقبال الدولہ ایک مسجد ہے جو پائیگاہ پیلس، بیگم پیٹ، حیدرآباد میں واقع ہے۔
اس مسجد کی تعمیر کا کام پانچویں پائیگاہ امیر نواب محمد فضل الدین خان، اقبال الدولہ، سر وقار الامراء کی جانب سے 1902ء میں شروع ہوا (جو 1902ء ان کے اچانک سانحۂ ارتحال کے سبب پورا نہیں ہو سکا) اور اس کی تکمیل ان کے وارث اور بڑے فرزند نواب سلطان الملک بہادر، پائیگاہ کے چھٹے امیر کے دست پر ہوئی جو شہزادی جہاندار النساء بیگم کے بطن سے تھے، جو خاتون (لیڈی) وقار الامراء کے نام سے جانی جاتی تھی۔ یہ کام سلطان الملک کے ہسپانیہ سے واپسی کے بعد ہوا جو مسجد قرطبہ سے متاثر تھے۔ مسجد اور اندرون اور بیرون مسجد قرطبہ اور جامع مسجد گلبرگہ، کرناٹک، بھارت کے بہت مشابہ ہے۔ یہ بہت ہی بلند معیار کے فنون سے بنے اندرون اور بیرون کا مظاہرہ ہے۔
اس مسجد کو انگریزی میں Mosque of the Moors بھی کہا گیا ہے، جس کی وجہ اس منفرد ہسپانوی اور ترک طرز معیاری ہے۔ اسے بھارت میں اپنی نوعیت کی واحد مسجد سمجھا جاتا ہے۔ امتیازی خصوصیت میں حسب معمول کے میناروں اور گنبدوں کی جگہ پر گرجا گھروں جیسا ابھرا ہونا ہے۔ اس کی وجہ سے اس مسجد ظاہری طور پر گرجا گھر جیسی لگتی ہے۔ اپنے آغاز سے اس مسجد کی دیکھ ریکھ پائیگاہ امرا کے ورثاء دیکھتے ہیں، جو وقار الامراء سے چلتا آ رہا سلسلہ ہے۔
ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «جامع مسجد ایوان بیگم پیٹ»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0
حوالہ جات
Wikipedia (ar): https://ar.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%D9%84%D8%A3%D9%86%D8%AF%D9%84%D8%B3%D9%8A
Wikipedia (en): https://en.wikipedia.org/wiki/Spanish_Mosque
Wikipedia (es): https://es.wikipedia.org/wiki/Mezquita_Andalus%C3%AD_(Hyderabad)
Wikipedia (ur): https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86_%D8%A8%DB%8C%DA%AF%D9%85_%D9%BE%DB%8C%D9%B9