مواد پر جائیں
مسجد اٹلس أطلس المساجد

تصویر: Toni Castillo Quero · CC BY-SA 2.0 · Wikimedia Commons ↗

تاریخی

جامع مسجد قرطبہ

دیگر نام: Mosque-Cathedral of Cordoba

مسلم اندلس کے دور کی مشہور زمانہ مسجد

راستہ

بنیادی معلومات

سنِ تعمیر
786
معمار
Hernán Ruiz, Juan de Ochoa, Ahmad Ben Baso
Vakıf/Kurum
I. Abdurrahman
🧭 اس مسجد میں کیا سہولتیں ہیں؟

اگر آپ گئے ہیں تو نشان لگائیں؛ تصدیق شدہ معلومات سب کو دکھائی جاتی ہیں اور فلٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔

نشان لگانے کے لیے سائن ان کریں

ویکیپیڈیا سے

جامع مسجد قرطبہ یا قرطبہ کی جامع مسجد (انگریزی: Great Mosque of Córdoba)ہسپانوی: Mezquita de Córdoba‏ جسے ایک کلیسا میں تبدیل کر دیا گیا اور اب اسے قرطبہ کی مسجد-کیتھیڈرل (انگریزی: Mosque–Cathedral of Córdoba) (ہسپانوی: Mezquita-Catedral de Córdoba‏) بھی کہا جاتا ہے۔

اندلس (عربی: الأندلس) میں مسلمانوں کے فن تعمیر کا عرصہ تقریباً سات سو برس پر محیط ہے۔ جو آٹھویں صدی عیسوی میں جامع قرطبہ (ہسپانوی: Mezquita) کی تعمیر شروع کیے جانے سے لے کر پندرھویں صدی عیسوی میں غرناطہ کے قصر الحمراء کے مکمل ہونے کے زمانہ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس دوران میں سیکڑوں عمارات مثلاً حمام، محلات، مساجد، مقابر، درس گاہیں اور پل وغیرہ تعمیر ہوئے جن کی اگر تفصیل لکھی جائے تو ایک ضخیم کتاب بن جائے۔ اندلس میں مسلمانوں کے فن تعمیر کا مطالعہ کرتے ہوئے یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ یہاں کے مسلمان حکمران اور عوام کی اکثریت پرانی ثقافت کی کورانہ تقلید کے قائل نہیں تھی۔ بلکہ یہاں ایک نئی تہذیب نے جنم لیا تھا اور اس کے نتیجہ میں ایک نیا معاشرہ وجود میں آیا تھا۔ اس نئی تہذیب کے آثار ان کی تعمیر ات کے ہر انداز سے جھلکتے نظر آتے ہیں۔ عرب فاتحین کا یہ قاعدہ رہا تھا کہ وہ جہاں کہیں فاتح بن کر جاتے وہاں کی علاقائی تہذیب و ثقافت کو اپنا لیتے اور اپنی تعمیرات میں اس علاقہ کی طرز تعمیر کے خدو خال کو شامل کر لیتے۔ چنانچہ سندھ سے لے کر مراکش تک کی تعمیرات میں عربوں کی یہ خصوصیت واضح طور پر جلوہ گر نظر آتی ہے۔ لیکن اندلس میں انھوں نے یکسر ایک نیا رویہ اپنایا اور ایک ایسی نئی طرز تعمیر کے موجد بنے جس میں عرب، ہسپانوی (Visigothic)، صیہونی اور اندلس کی دیگر اقوام کی خصوصیات یکجا نظر آتی ہیں۔ ہم یہاں پر اسی طرز تعمیر کی زندہ مثال جامع مسجد قرطبہ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں۔ اس مسجد کی طرز تعمیر میں قدیم اسلامی طرز تعمیر صیہونی اور مسیحی طرز تعمیر کے پہلو بہ پہلو ایک نئے امتزاج کے ساتھ ملتا ہے۔

ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «جامع مسجد قرطبہ»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0

حوالہ جات
Wikidata: https://www.wikidata.org/wiki/Q33200
Wikipedia (ar): https://ar.wikipedia.org/wiki/%D9%83%D8%A7%D8%AA%D8%AF%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D9%8A%D8%A9_%D9%82%D8%B1%D8%B7%D8%A8%D8%A9_%D9%88%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9%D9%87%D8%A7
Wikipedia (de): https://de.wikipedia.org/wiki/Mezquita-Catedral_de_C%C3%B3rdoba
Wikipedia (en): https://en.wikipedia.org/wiki/Mosque%E2%80%93Cathedral_of_C%C3%B3rdoba
Wikipedia (es): https://es.wikipedia.org/wiki/Mezquita-catedral_de_C%C3%B3rdoba
Wikipedia (fa): https://fa.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%DA%A9%D9%84%DB%8C%D8%B3%D8%A7%DB%8C_%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D9%82%D8%B1%D8%B7%D8%A8%D9%87
Wikipedia (fr): https://fr.wikipedia.org/wiki/Mosqu%C3%A9e-cath%C3%A9drale_de_Cordoue
Wikipedia (id): https://id.wikipedia.org/wiki/Katedral_Kordoba
Wikipedia (ru): https://ru.wikipedia.org/wiki/%D0%9C%D0%B5%D1%81%D0%BA%D0%B8%D1%82%D0%B0
Wikipedia (tr): https://tr.wikipedia.org/wiki/Kurtuba_Camii
Wikipedia (ur): https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D9%82%D8%B1%D8%B7%D8%A8%DB%81
آخری تازہ کاری: 23 اکتوبر 2026 6 مشاہدات

فہرست میں شامل کریں

تصاویر شامل کریں

تصاویر مدیر کی منظوری کے بعد شامل ہوں گی۔

درستی تجویز کریں

جامع مسجد قرطبہ