مسجد الحسین
دیگر نام: Al-Hussein Mosque
قاہرہ گورنریٹ، مصر میں واقع ایک مسجد
🧭 اس مسجد میں کیا سہولتیں ہیں؟
اگر آپ گئے ہیں تو نشان لگائیں؛ تصدیق شدہ معلومات سب کو دکھائی جاتی ہیں اور فلٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔
ویکیپیڈیا سے
مسجد الحسین (دیگر نام: مسجد سیدنا الحسین، مسجد حسین،مسجد راس الحسین) قاہرہ، مصر کی ایک قدیم مسجد ہے جو 549ھ (1154ء) میں تعمیر ہوئی۔ تحقیق کے مطابق یہ مسجد فاطمی خلفاء کے ایک قبرستان کی زمین پر تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد اپنے تبرکات کی وجہ سے مشہور ہے مثلاً حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ڈاڑھی کے کچھ بال، ان کے کچھ کپڑے اور ایک قدیم ترین قرآن کا مکمل مخطوطہ جس کا تعلق حضرت عثمان رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے دور سے ہے اور حضرت عثمان رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے ہاتھ کا اور حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے۔.
اس کے علاوہ یہ مشہور ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک جو اولاً دمشق، سوریہ میں دفنایا گیا تھا، یہاں لا کر دفنایا گیا مگر زیادہ روایات یہ ہیں کہ یہ سرِ اقدس واپس کربلا، عراق لے جا کر دفنایا گیا تھا۔
ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد الحسین»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0
حوالہ جات
Wikipedia (ar): https://ar.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%D9%84%D8%A5%D9%85%D8%A7%D9%85_%D8%A7%D9%84%D8%AD%D8%B3%D9%8A%D9%86_(%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%A7%D9%87%D8%B1%D8%A9)
Wikipedia (de): https://de.wikipedia.org/wiki/Imam-Husain-Moschee
Wikipedia (en): https://en.wikipedia.org/wiki/Al-Hussein_Mosque
Wikipedia (fa): https://fa.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85_%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86_(%D9%82%D8%A7%D9%87%D8%B1%D9%87)
Wikipedia (id): https://id.wikipedia.org/wiki/Masjid_Al-Husain
Wikipedia (ru): https://ru.wikipedia.org/wiki/%D0%9C%D0%B5%D1%87%D0%B5%D1%82%D1%8C_%D0%B0%D0%BB%D1%8C-%D0%A5%D1%83%D1%81%D0%B5%D0%B9%D0%BD%D0%B0
Wikipedia (ur): https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%D9%84%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86